حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صبح سحری کے وقت غاصب صیہونی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی میں موجود نمازیوں پر حملہ جس کے نتیجے میں ابھی تک 150 کے قریب افراد زخمی ہو چکے ہیں اور دسیوں افراد کو مسجد کے اندر اور باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب صیہونی فورسز نے فلسطینی نماز گزاروں کو مسجد میں عبادت سے روکا اور انہیں زبردستی مسجد سے نکالنے کی کوشش کی اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس اور ربڑی گولیوں سے نماز گزاروں کو نشانہ بنایا جس کے بعد قریب میں موجود ہسپتال پر بھی حملہ کیا جس میں زخمی کا علاج کیا جا رہا تھا۔
حماس اور جہاد اسلامی کی جانب سے اس وحشی گری کی شدید مذمت کی اور اسرائیلیوں کو اس کے سنگین نتائج کے لیے تیار رہنے کا کہا۔
اس جھڑپ میں تین اسرائیلی افسروں سمیت کچھ فوجی بھی زخمی ہوئے اس حملے کے بعد مختلف علاقوں میں آباد فلسطینیوں نے مسجد اقصی کا رخ کر لیا ہے اور ایک بہت بڑی تعداد پیدل مسجد اقصی کی طرف روان دواں ہے۔